15 جون 2013 - 19:30
یہودی انتہاء پسند گروپوں کا یافا میں مسیحی قبرستان پر دھاوا

اسرائیل میں ’’قیمت ادائیگی‘‘ کے نام سے سرگرم انتہاء پسند یہودی گروپوں نے یافا شہر کے مسیحی قبرستان پر حملہ کرکے اس کی بے حرمتی کی اور علاقے میں موجود متعدد فلسطینی املاک پر بھی حملے شروع کر دیے ہیں۔

ابنا: اسرائیل میں ’’قیمت ادائیگی‘‘ کے نام سے سرگرم انتہاء پسند یہودی گروپوں نے یافا شہر کے مسیحی قبرستان پر حملہ کرکے اس کی بے حرمتی کی اور علاقے میں موجود متعدد فلسطینی املاک پر بھی حملے شروع کر دیے ہیں۔سن 1948ء کے مقبوضہ فلسطین کے شہر یافا کے فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ یہودی انتہاء پسند گروہوں نے جمعرات کے روز علی الصبح قیمت چکانے کے عنوان سے عیسائی قبرستان پر حملہ کیا گیا اور اس کی دیواروں پر نسل پرستانہ نعرے، انتقام اور قیمت چکانے کی عبارتیں اور ستارہ داؤدی بنا دیا گیا۔ آرتھوڈوکس عیسائیوں کے اس قبرستان کی متعدد قبروں پر اسی طرح کے نعرے درج کردیے گئے ہیں۔ یافا شہر میں آرتھوڈوکس تنظیم کے سربراہ پیٹر حبش کے گھر اور تل ابیب کی ایک عدالت کے عرب جج خالد کبوب کے گھر پربھی ایسے ہی اشتعال انگیز نعرے لکھے گئے ہیں۔شہر کی الجبلیہ کالونی کے بعض گھروں پر بھی متعصبانہ نعرے درج ہیں، ادھر قریبی علاقے میں عرب شہریوں کی پانچ کاروں کو بھی ایسے نسلی تعصب کا مظاہرہ بنادیا گیا ہے۔اسرائیلی پولیس نے علاقے میں آکر تحقیقات شروع کردی ہیں تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ یاد رہے کہ ’’قیمت کی ادائیگی‘‘ نامی اس گروپ انتہاء پسند یہودیوں کے جھتے مغربی کنارے اور مشرقی القدس میں فلسطینیوں کے خلاف سرگرم عمل ہیں۔......./169